Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

Now Reading:

اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار
اسکول اسمبلی

 سردارعثمان بزدارکی حکومت نے ایک اور احسن ترین اقدام کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم قرار دے دیا گیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے  مطابق اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔

اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی ، اس کے علاوہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کی ہدایت

جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس کی فضیلت اور برکت سے فیض یاب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے، بارگاہ رسالتؐ میں درود شریف پیش کرنے سے برکات نازل ہوتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر