
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن عناصر نے عوام کو کورونا، ڈینگی سمیت ہر موقع پر تنہا چھوڑےے رکھا، اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی احتجاج کی ہر کال سے لاتعلق رہ کر عوام نے ان عناصر کو آئینہ دکھایا، اپوزیشن کی ساکھ عوام میں ختم ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور وہ اپوزیشن کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن والوں کو صرف ذاتی مفادات عزیز ہے، حزب اختلاف کو اقتدار کی تڑپ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر موقع پر عوام کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور رہے گی، ہم دل و جان سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News