پاکستان
انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور سری لنکا کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں 147 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے ماتھیشا پتھیرانا اور یاسیرو روڈرگو 31، 31 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ چامیدو وکرماسنگے اور ترایون میتھیو نے 12، 12 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سید ذیشان ضمیر نے 3 ، احمد خان اور اویس علی نے 2،2 جب کہ احمد نواب اور معاز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
AdvertisementSRI LANKA EDGE PAKISTAN IN A THRILLER !!
The team from the island nation successfully defend 147 and will face India in tomorrow's final.
🇱🇰 – 147/10 in 44.5 overs
🇵🇰 – 125/10 in 49.3 overs#ACC #U19AsiaCup #PAKVSL pic.twitter.com/KTmLlNyH07— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 30, 2021
پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے آسان ہدف پورا نہ کرکے فائنل میں پہنچنے کا آسان موقع گنوادیا۔ پوری قومی ٹیم آخری اوور میں 125 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے احمد خان 36 ، محمد شہزاد 30 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ قاسم اکرم 19، محمد عرفان خان 13 اور ارہم نواب 11 رنز بناسکے۔
سری لنکا کی جانب سے تراوین میتھیو نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور دونتھ نیتھمکا نے 3 شکار کیے۔
A spirited bowling performance from India help them reach the finals of the tournament.
🇮🇳 – 243/8 in 50 overs
🇧🇩 – 140/10 in 38.2 overs#ACC #U19AsiaCup #INDVBAN pic.twitter.com/O5zJnvdxrw— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) December 30, 2021
دوسری جانب شارجہ میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بھارت نے بنگلادیش کو 103 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
واضح رہے بھارت اور سری لنکا کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
