ڈھاکہ: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں تمام کھلاڑی نے شرکت کی ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ سے پہلے قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن شروع جاری ہے جس میں تمام کھلاڑی نیٹ سیشن میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے، بنگلہ دیش ٹیم کے لئے پلس پوائنٹ ہے کہ شکیب الحسن فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے کھلیں گے، شکیب الحسن نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں فٹنس ٹیسٹ پاس کیا تھا۔
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کی کپتانی مومن الحق سنبھالیں گے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز کا اختتام برابری پر کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز کلین سویپ کریں گے۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کو سیریز برابر کرنے کے لئے میچ جیتنا ضروری ہوگا، اس بات سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ سیریز کا دوسرا میچ کانٹے دار ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
