
سال 2022 میں فلم بینوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
جی ہاں آنے والے سال میں بالی ووڈ کی جانب سے 31 فلمیں ریلیز کی جائے گیں۔
لیکن کیا آپ یہ جناتے ہیں کہ وہ 31 فلمیں آخر کونسی ہیں اور کس موضوع پر مشتمل ہیں۔
نہیں تو چلیے ہم آپ کو آج اس رپورٹ میں ان 31 فلموں میں سے کچھ خاص فلموں کے بارے میں بتائیں گے جو نئے سال 2022 میں بڑی اسکرین کا حصہ بنیں گی اور انہی فلموں کے ساتھ کون سے نئے چہرے فلم شائقین کے سامنے آئیں گے۔
رادھے شیام
بالی ووڈ کی نئی فلم رادھا کرشنا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم ہے۔
یہ فلم رومانوی کہانی پر مشتمل ہے جس میں اداکار پربھاس اور اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 14 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
پرتھوی راج
بالی ووڈ کی نئی فلم پرتھوی راج کی کہانی تاریخ اور ساتھ ہی ایکشن ڈرامہ پر مشتمل ہے۔
فلم پرتھوی راج میں بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اور اداکارہ مانوشی چھلر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم کے ہدایت کار چندر پرکاش دویدی ہیں۔
فلم پرتھوی راج 21 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
بدھائی دو
بالی ووڈ کی نئی فلم بدھائی دو میں ادکار راج کمار راؤ اور اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس آنے والے فیملی ڈرامے کو ہرش وردھن کلکرنی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم بدھائی دو4 فروری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شاباش مٹھو
بالی ووڈ کی نئی فلم شاباش مٹھو ملک کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان، متھالی راج کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔
سوانح عمری پر مبنی فلم میں اداکارہ تاپسی پنو نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
فلم شاباش مٹھو سریجیت مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
یہ فلم 4 فروری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
گنگو بائی کاٹھیاواڑی
بالی ووڈ کی نئی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی ایس حسین زیدی کے مافیا کوئنز آف ممبئی پر مبنی ہے۔
اس کرائم فلم میں بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 18 فروری 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جیش بھائی جوڑدار
بالی ووڈ کی فلم جیش بھائی جوڑدار مشہور دیویانگ ٹھاکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے۔
اس فلم میں سوشل کامیڈی اسٹار رنویر سنگھ ٹائٹلر کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم اصل میں 2020 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
تاہم اب فلم جیش بھائی جوڑدار25 فروری 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
بچن پانڈے
بالی ووڈ کی فلم بچن پانڈے کو فرہاد سمجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
یہ فلم ایکشن کامیڈی پر مبنی ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار، اداکارہ کریتی سینن اور معروف ادکارہ جیکولین فرنینڈس نے اداکاری کی ہے۔
فلم بچن پانڈے 4 مارچ 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
شمشیرہ
بالی ووڈ کی فلم شمشیرہ کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور ، اداکارہ وانی کپور اور سنئیر اداکار سنجے دت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم شمشیرہ عالمی وبا کورنا کی وجہ سے اس سال ریلیز نہیں ہو سکی تاہم اب نئے سال 18 مارچ 2022 کو یہ فلم ریلیز کردی جائے گی۔
بھول بھولیا 2
بالی ووڈ کی فلم بھول بھولیا 2 کامیڈی بھول بھولیا (2007) میں ریلیز کی جانے والی فلم کا سیکوئل ہے۔
یہ فلم انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے۔
اس آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان، تبو اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلم 25 مارچ 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
انیک
بالی ووڈ کی فلم انیک میں آیوشمان کھرانہ کو مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس آنے والی ایکشن تھرلر فلم کو انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
یہ فلم 31 مارچ 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
لال سنگھ چڈھا
بالی ووڈ کی فلم لال سنگھ چڈھا میں بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور اداکارہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ فلم 14 اپریل کو ریلیز کردی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News