
شہبازشریف کا کہنا ہےکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے، ساڑھے تین سال پہلے کہاتھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مہنگائی کو ختم کرنے اور قوم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کا نام ہے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کے علاوہ آپ کو دھکا دے کر لایاگیا سب جانتے ہیں، تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے،آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے آپ کو مامور کردیتے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آج لاکھوں لوگ بےروزگارہوچکے، ساڑھے تین سالوں میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا،عمران خان نے ساڑھے تین سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ جنگلہ بس پر ستر ارب روپے کا طعنہ دیا جاتارہا، عمران خان نے کے پی میں ہسپتال نہ یونیورسٹی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے لاہور میں خیمیں لگا کر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پی کےایل آئی سےشانداراسپتال پورےپاکستان میں نہیں، پی کے ایل آئی کا عمران حکومت نے جنازہ نکال دیا۔
شہباز شریف نے کہاکہ کہ ہم نےپنجاب کےسرکاری اسپتالوں کودوبارہ بحال کیا،ہم پر کیسز بنائے گئے لیکن ثابت نہیں کیاگیا،ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے
انہوں نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق نے دن رات کام کیا دنیا کی تاریخ میں ساہیوال کا منصوبہ کم مدت میں مکمل کیا،خواجہ سلمان رفیق فقیر منج آدمی ہیں فوٹو سے غرض نہیں دن رات دکھی انسانیت کےلئے کام کرتاہے۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ افسوس اس بات کا ہےکہ یہ دونوں بے گناہ جیل بھیجے گئے لیکن سلمان رفیق سوچتا ہوگا کہ میں کیوں جیل میں آ گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News