
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہمیں او آئی سی اجلاس سے پہلے ہی کامیابی ہوئی ہے اور دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں ہماری آواز پہنچ گئی، افغانستان کے معاشی حالات عالمی برادری کی توجہ کے طالب ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکا، یورپی یونین و دیگر کو افغانستان کی صورتحال کا احساس دلانے میں کامیاب ہوئے، افغانستان کی عوام کو خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے،افغانستان میں تنخواؤں کے لیے پیسے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبر: او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ پاکستان کی دعوت پر20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کررہےہیں،10 ممالک کے نائب وزیرخارجہ سمیت 70 وفود شرکت کررہے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے وزرائے خارجہ و وفود کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
‘او آئی سی کا افغانستان کے معاملے میں پیش پیش ہونا خوش آئند ہے’
ترجمان دفتر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیرمعمولی اجلاس کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ یہ اجلاس افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے بلائی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ افتتاحی اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے، او آئی سی کا افغانستان کے معاملے میں پیش پیش ہونا خوش آئند ہے، بین الاقوامی برادری بھی افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے کوشاں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مز ید کہنا تھا کہ تمام رکن ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ او آئی سی کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے، افغانستان کی متزلزل معیشت پر بھی بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News