
حکومت نے بجلی کے صارفین کیلئے ٹیرف سبسڈی کی نئی اسکیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اگلے ہونے والے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 یونٹ سے 200 یونٹ ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے موجودہ نرخ برقرار رہیں گے جب کہ زیادہ بجلی خرچ کرنے والوں کو دی گئی بجلی کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سبسڈی ختم کرکے رقم سے 200یونٹ تک ماہانہ بجلی خرچ کرنے والے 40فیصد غریب صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
اس کے علاوہ 301 یونٹ سے زائد اور700یونٹ تک بجلی کے چار ٹیرف سلیب میں آنے والے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی ختم کردی گئی ہے جب کہ 301یونٹ سے زائد اور700یونٹ تک صارفین کیلئےبجلی کی قیمت95پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز ٹارگٹڈ پاور سبسڈیز کی منظوری دی، 50یونٹ ماہانہ بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ نرخ3روپے95پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 100یونٹ بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ7روپے74پیسے فی یونٹ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق101یونٹ سے200یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 10روپے فی یونٹ ہونگے،201یونٹ سے زائد اور 300یونٹ تک صارفین کے لئے نرخ12روپے14پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر 12 روپے 62 پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 301یونٹ سے زائد اور 400یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کےنرخ 14 روپے 78پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر15روپے73پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ401یونٹ سے زائد اور500یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ16 روپے 24 پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر17روپے19پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 501یونٹ سے زائد اور600یونٹ تک ماہانہ بجلی بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے 16پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر18روپے11پیسے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 601یونٹ سے زائد اور 700یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 17 روپے80پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر18روپے75پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ماہانہ 700یونٹ سے زائد بجلی خرچ کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ22روپے22پیسے فی یونٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News