Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیراتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، صدر مملکت

Now Reading:

تعمیراتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے سے روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں 17ویں “مائی کراچی نمائش” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں کو ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنا حکومت کے اولین مقاصد میں سے ایک ہے تاکہ روزگار اور کاروباری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین اور معذور افراد کے لیے مالی اور قرض کی سہولیات متعارف کرائی ہیں تاکہ جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو سہولت فراہم کرنے سے صنعت کی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

صدر مملکت نے گرین لائن منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ منصوبہ اس شہر کے لوگوں کو آرام دہ اور وقت کی بچت کی حامل سفری سہولت فراہم کرے گا۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پانی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ K4 منصوبے کا مقصد شہر کی روزانہ پانی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، امید ہے کہ یہ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں پائیدار کاروباری ترقی اور نمو کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو اور ٹیکس کے حامل اس شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر میں بہتری کی ضرورت ہے، تاجر برادری چوتھے صنعتی انقلاب کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر