Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات؛ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

Now Reading:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات؛ فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں جب کہ ان انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

کرک میں فائرنگ

کرک کے تحصیل تحت نصرتی کے گاؤں حدہ بانڈہ کے فقیر خیل میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرک فائرنگ کا واقعہ کرک سے پی ٹی أئی کے ایم این اے شاہد خٹک کے گھر قریب ہوا ہے۔

لکی مروت میں فائرنگ

Advertisement

لکی مروت کے پولنگ اسٹیشن سمندر میں ووٹنگ کے دوران فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

یہ وقوعہ پولنگ کے اندر رونما ہوا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

خیال رہے کہ مقتول کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

چارسدہ میں فائرنگ

چارسدہ کے علاقے طارق آباد میں اے این پی اور کیو ڈبلیو پی کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اے این پی کے ایک کارکن زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعے کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے قومی وطن پارٹی کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی) کے گرہ حیات میں پولنگ اسٹیشن میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرہ حیات مزید پولیس نفری روانہ کردی گئی ہے۔

صوابی میں فائرنگ

Advertisement

صوابی کالو خان میں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ضلع خیبر میں فائرنگ

ضلع خیبر کی سب تحصیل ملاگوری میاں مورچہ میں پولنگ اسٹیشن میں پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل رک دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر