راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں اگر کسی نے پاکستان کو سنبھالا ہے تو وہ بھٹو خاندان ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جس طرح کا اس وقت ماحول ہے نہ وہ کافی قابل اعتراض ہے یہ لوگ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں دو خاندانوں کا نام لیا ہے اور جس طرح ذوالفقار علی بھٹو کا نام لیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو بھی جمہوریت ہے وہ ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے ۔ جو آج ادلٹ فرنچائز ہے ملک میں اُسکا کریڈٹ بھی بھٹو صاحب کو جاتا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں اگر کسی نے پاکستان کو سنبھالا ہے تو وہ بھٹو خاندان ہے۔ آپ جس انتخاب کی بات کرتے ہیں، جس پارلیمان کی بات کرتے ہیں وہ بھی بھٹو صاحب کی مرہون منت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ جو نفرت کی بات کرتے ہیں تضحیک کی بات کرتے ہیں وہ وزیرِ اعظم صاحب بلکل اچھی بات نہیں، آپ نے جو معیشت کا حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں آپ نے جو وعدے کئے وہ سب جھوٹ ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کے دیا ہے، اس لئے میں آپ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں جو آپ نے شہید بھٹو صاحب کے بارے میں دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
