
پنجاب حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے متحرک ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج شام 26 ممالک سے آئے تارکین وطن کے وفود سے ملاقات کریں گے۔
تارکین وطن کے وفود کی سربراہی وائس چئیرمین اوورسیز پاکستانیز مخدوم طارق محمود الحسن کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تارکین وطن کو میڈلز اور شیلڈز بھی دیں گے۔
اس موقع پر تارکین وطن کو پاکستان حکومت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔
26 ممالک سے تارکین وطن کے وفود اوورسیز کمیشن کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئی ٹی انقلاب کے لیے آئیڈیل ملک ہے، وزیراعظم
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، چاہتے ہیں اوورسیزپاکستانیوں کےلیےکاروبارمیں آسانی ہو، لیکن ہم نے ابھی تک کوئی ایسا میکانزم نہیں بنایا کہ کوئی یہاں آکر کام کرے، چین نے بھی سب سے پہلے اپنے بیرون ملک مقیم افراد سے سرمایہ کاری شروع کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News