Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دورکے منصوبوں کومکمل کیا ، سعید غنی

Now Reading:

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دورکے منصوبوں کومکمل کیا ، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ دورکے منصوبوں کومکمل کیا۔

 وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کے فورمیں انکے ذمہ صرف لائن کراچی تک لانی ہے ، وفاق بتائے کے فورمنصوبے کی لائن پرکتنی لاگت آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائنزسمیت دیگرمنصوبےن لیگ نےشروع کیےتھے ، پی ٹی آئی حکومت نےگزشتہ دورکےمنصوبوں کومکمل کیا ، پی ٹی آئی حکومت بتائےانہوں نےکتنےنئےمنصوبےشروع کیے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کےبعد ڈیولپمنٹ پلان سامنےآیا ، پلان میں طےکیاگیاوفاقی اور صوبائی حکومت ملکرکام کریں گے ، انہوں نےایم ایل ون منصوبےکیلئےکےسی آرکوپیچھےرکھا ، کےفورکی لاگت میں اضافہ ہواتوانہوں نےکہاکرپشن کی گئی ، کےفورکی شروع میں لاگت 25ارب روپےتھی۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ آرڈیننس کےمطابق آئی لینڈانکےہیں جومرضی کریں ، بنڈل آئی لینڈپرکام کی اجازت دی تھی قبضےکی نہیں ، آرڈیننس جاری کرنےکےبعدہم نےاین اوسی واپس لیا ، وفاق نےآئی لینڈکواپنی تحویل میں لینےکےلیےآرڈیننس جاری کیا ، بنڈل آئی لینڈپرسندھ حکومت نےاین اوسی جاری کیاتھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گجراورمحمودآبادنالے کاکام ہمارےدورمیں شروع ہوا ، وفاق نے ہمارے کام کوختم کرکےدوبارہ سےڈیزائننگ کی ، مردم شماری سندھ حکومت نےنہیں کرائی ، راشن اسکیم میں کہاگیا20فیصدوفاق،80فیصدصوبےحصہ ڈالیں گے ، صوبوں نے  80 فیصدحصہ ڈالناہےتووفاق نےاعلان کیوں کیا؟ جب ہم نےہی پیسےدینےہیں توکام بھی خودہی کرلیں گے۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کانظا م سب سےبہترین ہے ، سندھ میں علاج کیلئےباہرسےبھی لوگ آتےہیں ، ہیلتھ کارڈسےہرخاندان کو10لاکھ روپےدیےجارہےہیں ، خطرناک مرض لگ جائےتو10لاکھ بھی ایک بندےکیلئےکم ہیں ، سندھ حکومت خطرناک امراض کافری علاج کررہی ہے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ خطرناک مرض پرکروڑوں روپےلگیں خرچہ سندھ حکومت کرتی ہے ، ہم ہرضمنی الیکشن میں جیت رہےہیں،آپ کابراحال ہورہاہے ، چینی کمیشن کےلوگ ابتک جیل کیوں نہیں گئے ، ایک رات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیچھے کون سےمافیازتھے؟ عمران خان بتائیں مافیازکواب تک کیوں نہیں پکڑا؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےمجھ پر50ہزارروپےجرمانہ عائدکیا ، مجھےنوٹس ملاہی نہیں،کہاگیاجواب جمع نہیں کرایا ، نثارکھوڑوکسی عہدے پرنہیں ان پربھی جرمانہ عائدکیاگیا ، الیکشن کمیشن میں پیش ہوکرانکےنوٹس کاجواب دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر