
شازیہ مری نےکہا ہے کہ پی پی پی سے بغاوت نہ کرنا آغا سراج درانی کا پہلا اور آخری جرم ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے پی پی پی رہنماوں کو کون اور کیوں گرفتار کرواتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی سے بغاوت نہ کرنا آغا سراج درانی کا پہلا اور آخری جرم ہے، آغا سراج درانی نسل در نسل پی پی پی کا علم تھامے مشکلیں جہلتے آئے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جعلی کیسز اور کردار کشی سےپی پی پی پی کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی، سندھ کے منتخب اسپیکر کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کی خواہش پر نیب گردی کا سامنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا مزید کہناتھا کہ جو ہوجائے ہمیں پاکستان کی عدالتوں پر یقین ہےانصاف ہوگا، احتساب کے نام پر نیب گردی کو منظور نہیں کریں گے۔
اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
آغا سراج درانی اپنے وکیل کے ہمراہ سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے پیش ہوئے تھے لیکن عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کافی دیر تک سپریم کورٹ کے اندر ہی موجود رہے۔ نیب راولپنڈی کی ٹیم سپریم کورٹ کے باہر ان کا انتظار کرتی رہی اور جیسے ہی وہ باہر آئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آغا سراج درانی کا طبعی معائنہ کروائے گی جب کہ سندھ منتقلی کے لیے راہداری ریمارنڈ ملنے تک آغا سراج درانی کو نیب راولپنڈی کی تحویل میں رکھا جا ئے گا۔
کیس کا پس منظر
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آمدن سے اپنے بچوں کے نام پراپرٹی خریدی ہے جس پر آغا سراج درانی نے اپنی درخواست ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت 11 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی جب کہ نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے لیکن روپوش ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News