
خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ مثبت حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار سے کوکا کولا پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے کوکا کولا کے نئے ہری پور میں گرین فیلڈ پلانٹ پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے گرین فلیڈ پلانٹ پر 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، ہری پور پلانٹ آنئدہ سال فروری میں مکمل ہو جائے گا ، پلانٹ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان سے کروایا جائے گا۔
خسرو بختیار نے کہا کہ ملک میں فارن کمپنیوں کی انویسمنٹ کو سراہتے ہیں ، بیرونی سرمایہ کاری سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ مثبت حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News