Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جیلوں میں قید درجنوں مسلمان برسوں سے رہائی کے منتظر

Now Reading:

بھارتی جیلوں میں قید درجنوں مسلمان برسوں سے رہائی کے منتظر

مودی سرکار کے بھارت میں درجنوں مسلمان قیدی برسوں سے رہائی کے منتظر ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے ہتھکنڈے نئے نہیں، تقسیم ہند کے بعد سے ہر دور میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہی برتا گیا ہے۔

بھارت میں جب خود کو سیکولر کہنے والی کانگریس کی حکومت تھی تب بھی مسلم کش فسادات ہوتے تھے اور اب جب ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کا راج ہے تو اس میں مزید تیزی آگئی ہے۔

ہندو انتہا پسند جماعتوں کا مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک صرف مرکز یا چند ریاستوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ پورے بھارت میں پھیلا ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صرف ریاست کرناٹک کی مختلف جیلوں 38 ایسے مسلمان قیدی موجود ہیں جو 26 سال سے رہائی کے منتظر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسرائیلی اخبار نے بھی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

Advertisement

تمل ناڈو میں مسلمان تنظیموں کے اتحاد تمل ناڈو فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن نے ریاستی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں 22 سے 26 سال سے قید 38 مسلمانوں کے مقدمات پر نظر ثانی کرے۔

مسلم تنظیموں نے یہ مطالبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے 700 قیدیوں کی سزا معاف کرنے کے اعلان کے بعد کیا تھا لیکن یہاں بھی ان 700 قیدیوں میں مسلمان شامل نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہندوؤں کی تاریخی عید گاہ پر قبضے کی دھمکی

مقامی مسلم جماعت تمل ناڈو مسلم منیترا کازاگام کے رہنما ایم ایچ جواہر اللہ کا کہا ہے کہ ریاست کی جیلوں میں کئی ایسے مسلمان ہیں جن کے بارے میں عدالتیں بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ رہائی کے اہل ہیں۔ انہوں نے اپنی جوانیاں جیل کی کال کوٹھریوں میں گزاری ہے لیکن اس کے باوجود وہ رہائی کے منتظر ہیں۔

جواہر اللہ نے مزید کہا کہ 20 مسلمان قیدی تو ایسے ہین جنہوں نے 22 سال قید کاٹ لی، انہین رہائی کے لیے موزوں سرٹیفکیٹ بھی مل چکا لیکن حکومت انہیں رہا کرنے سے انکاری ہے۔

تمل ناڈوں کی حکومت 2008 سے اب تک گزشتہ 14 برسوں کے دوران 3 ہزار 200 سےز ائد قیدیوں کی سزائیں معاف کرچکی ہیں لیکن ان میں سئ ایک بھی مسلماب قیدی نہیں ۔

Advertisement

جواہر اللہ نے کہا کہ یہ مسئلہ 2008 میں مسلم سیاست دانوں نے اٹھایا تھا۔ اس کے بعد 2010 میں 10 سے زائد مسلم قیدیوں کو رہا کیا گیا، لیکن ان قیدیوں کی سزا ایک سال میں ختم ہونے والی تھی۔ ایسے ہتھکنڈوں کو صرف آنکھوں میں دھول جھونکنا ہی کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر