Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ مشرقی پاکستان کی یاد آج بھی دلوں میں تازہ ہے

Now Reading:

سانحہ مشرقی پاکستان کی یاد آج بھی دلوں میں تازہ ہے
saqoot e dhaka

پچاس برس قبل سانحہ مشرقی پاکستان 16 دسمبر1971 کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

سانحہ مشرقی پاکستان نے پاکستان کے وجود کو پہلے دن سے تسلیم نہ کرنے والے ہندوستان کے مذموم عزائم کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ہندوستان کی دخل اندازی اور جارحیت  اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دستاویز تھی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ مشرقی پاکستان میں ایک سمجھوتے کے بعد جنگ بند ہو گئی تھی۔ پاکستانی فوج نے بھارت کی کئی ٹرینیں اور تنصیبات تباہ کردی تھیں۔ صدر یحیٰی خان نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی جارحیت خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

مشرقی پاکستان میں خراب حالات کی وجہ سے صدریحییٰ خان نے 25 مارچ 1971 کو فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ انڈین فوج نے مشرقی پاکستان کی سرحد کے ساتھ اپنے کیمپ قائم کرلیے تھے جن میں دہشت گردوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرکے انھیں مشرقی پاکستان میں داخل کیا جا رہا تھا۔ اس وقت کے اخبارات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کو چین کے ساتھ تعلقات کا مزہ چکھانے کے لیے مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے کی سازش کی جا رہی تھی۔

شیخ مجیب الرحمٰن کو ہندوستان کی ہمیشہ بھرپورحمایت حاصل تھی۔ سابق صدر ایوب کے زمانے میں جب ان پر مقدمہ چلایا جا رہا تھا تو اس وقت بھی ہندوستان نے ان کی حمایت کی تھی۔ غداری اور بغاوت کے جرم میں گرفتاری پر ہندوستان نے اس کے خلاف زور و شور سے واویلا کیا تھا۔

بھارت کی سازشوں کے باعث 26 مارچ 1971 ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہوگیا تھا۔ یوں پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہوا۔

Advertisement

دفاعِ وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات اور سیمینارز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : ’مشرقی پاکستان کی علیحدگی دو قومی نظریے کی نہیں، انتظامی اور سیاسی ناکامی تھی‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر