شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے ستر وفود کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی، عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں؛ او آئی سی اجلاس، پاکستان نے 6 نکاتی تجاویز پیش کر دیں
وزیر خرجہ نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا،پاکستان اور غیر ملکی میڈیا، جنہوں نے اس غیر معمولی اور تاریخی اجلاس کو رپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
