Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمیونیٹیز کے لیے واٹس ایپ کا ایک اور منفرد فیچر

Now Reading:

کمیونیٹیز کے لیے واٹس ایپ کا ایک اور منفرد فیچر
واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے ایک دن بعد ہی استعمال کنندگان کے لیے اورمنفرد فیچر لانےکا اعلان کردیا ہے۔ جو کہ آئندہ آنے والے اپڈیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ وے بی ٹا انفو‘کے مطابق مسییجنگ ایپ نے ورژن 2.22.1.1 کے ذریعے مستقبل میں پیش کی جانے والی اپ ڈیٹ میں ’ کمیونیٹیز ‘ تخلیق کرنے کا فیچر متعارف کرائے گی۔

واٹس ایپ پر کمیونٹی کیا ہے ؟

رپورٹ کے مطابق یہ ایک پرائیوٹ جگہ ہے جہاں گروپ ایڈمنز کو واٹس ایپ گروپس پر مزید اختیارات مل جائیں گے۔ گروپ ایڈمنز ’ ’کمیونیٹیز‘ فیچر کی بدولت دوسرے گروپس کو ایک جگہ اکٹھا کر نے کے اہل ہوسکیں گے۔

دو ہفتے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اینڈروئیڈ کے لیے اپ ڈیٹ بی ٹا ورژن 2.21.25.17 میں گروپس کو کمیونیٹیز سے لنک کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ نئے سال کے موقع پر پیش کی جانے والی اپڈیٹ کا یہ فیچر تکمیل کے مرحلے میں ہے۔

Advertisement

بی ٹا اپڈیٹ  کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایڈمنز کمیونیٹیز کو نام دینے کے ساتھ ساتھ اس کی ڈسکرپشن بھی لکھ سکیں گے۔  ڈسکرپشن اور نام لکھنے کے بعد استعمال کنددہ کمیونیٹی میں 10 گروپ کو لنک کرسکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ میں گروپ میں’ اناؤسمنٹ‘ کے نام سے ایک ٹول دکھائی دے رہا ہے۔ واٹس ایپ خود بخود اس نام سے ایک نیا گروپ بنا دے گا جہاں پوسٹ کیے جانے والے پیغامات خو د کار طریقے سے اس سے مربوط گروپ میں چلے جائیں گے۔

تاہم کمیونٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد گروپ ایڈمنز کی جانب سے ہٹائے گئے گروپس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح کمیونٹی کو چھوڑنے والے استعمال کنندگان بھی کمیونٹی میں شامل گروپ کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر