Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ سندھ کے لوگ تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ سندھ کے لوگ تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ سندھ کے لوگ تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے ثقافت اور یکجہتی کے دن پوری دنیا میں بسنے والے سندھیوں کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ثقافتوں کی ترقی، بلا تفریق انسانیت کے احترام اور محبت کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے یہاں کے بسنے والے دوسری ثقافتوں، دوسروں کے عقائد کو احترام سے دیکھتے ہیں، آج اجرک کے رنگ دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ سندھ کے لوگ اس دھرتی پر بسنے والی تمام مخلوق سے پیار کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج کا دن نسل پرستی،  انتہا پسندی اور ہر قسم کی تفریق کے خلاف یکجہتی کا دن ہے۔

واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

 خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، ٹیوز، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر