وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی رویہ قابل مذمت ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین نے جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائیں، ان کا بلا جواز شور شرابا صرف خود نمائی کی ناکام کوشش تھا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کو اپنے غیر حاضر لیڈروں پر احتجاج کرنا چاہیے تھا، قومی اسمبلی سے غیرحاضر لیڈر پاکستان کی سیاست سے بھی ہمیشہ کیلئے غیر حاضر ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی آڑ میں منفی سیاست کررہی ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔
انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں، انہیں صرف اقتدار کی تڑپ ہے، انکا موجودہ حالات میں رویہ ملکی مفاد کے منافی ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اپوزیشن ٹولے نے ہمیشہ جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اس منافق ٹولے کے دوغلے چہروں کو پہچان چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری، آئینی اور پارلیمانی روایا ت کی امین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
