برازیلی شخص نے 6 ہزار فٹ بلندی پر 2 ہوا کے غباروں کے درمیان رسی پر چل کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
برازیل کے 34 سالہ رافیل بریڈی نے ایک ایسا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا جسنے دیکھنے والوں کے دل دہلادیئے۔
برازیل کے نڈر جوان رافیل بریڈی نے 6 ہزار سے زائد فٹ کی بلندی پر بادلوں کے بیچ 2 ہوا کے غباروں کے درمیان (سلیک لائن slackline) یعنی رسی پر چل کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا جب کہ یہ بلندی دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ سے دوگنا زیادہ ہے۔

رافیل بریڈی 6 ہزار 131 فٹ کی بلندی پرغیر یقینی طور پر متوازن رہے اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اس ریکارڈ کے بعد رافیل بریڈی نے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو چیلنجز سے متاثر ہوتا ہوں، مجھے پیچیدہ منصوبے پسند ہیں، جس میں میرے ٹیم کے افراد شامل ہوتے ہیں۔

رافیل بریڈی نے کہا کہ مجھے ایسے ریکارڈ پسند ہیں جنہیں شکست دینا مشکل ہو جب کہ ایک چھوٹی سی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی تھی، میری پوری توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے کہ تمام طریقہ کار پر تفصیل سے عمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
