Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے پکی ٹھٹھہی میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا، منصوبے کے تحت 7 ہزار میٹر بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کی جائے گی، پائپ لائن کی تبدیلی سے گیس پریشر بہتر ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے سات ہزار سے زائد گھروں کو فائدہ ہوگا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، صوبائی حلقہ 151 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے متعدد فلاحی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی کئی سکیموں پر کام جاری ہے، پکی ٹھٹھہی میں بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔

Advertisement

اہل علاقہ نے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر صوبائی وزیر سے اظہارِ تشکر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر