Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، شاہ محمودقریشی

Now Reading:

افغانستان میں امن خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، شاہ محمودقریشی
شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطےاور دنیا کے مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی الم ناک انسانی صورت حال اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی فی الفورمدد نہ کی گئی توانسانی بحران مزید بڑھ سکتاہے۔ افغانستان کی معاشی تباہی کےاثرات پڑوسی ممالک پرپڑیں گے۔ افغانستان کی صورتحال سےیورپی ممالک بخوبی آگاہ ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ذراسی غفلت پورے خطےکومتاثرکرسکتی ہے۔ پاکستان، افغانستان سے متعلق جو بھی کردارادا کرسکتا ہے کررہا ہے۔ اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان سےمتعلق طلب کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان، اوآئی سی کا بنیادی ممبر ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ پاکستان افغانستان کی انسانی بنیادوں پرمدد کررہا ہے۔ افغان شہریوں کیلئےپاکستان ہرممکن سہولت پیدا کررہاہے۔ پاکستان کی جانب سےامدادی اشیا بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان اپنی ذمہ داری نبھانےکی پوری کوشش کررہاہے۔ توقع ہےافغانستان کےدیگرپڑوسی بھی کردار ادا کریں گے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ عالمی برادری کو افغانستان سےمتعلق سوچنا چاہیے۔ عالمی برادری کو افغانستان پرتوجہ دلانےکی کوشش کررہےہیں۔ یورپی یونین کواحساس ہوگیا کہ افغانستان میں حالات بگڑے تو نقصان ہوگا۔ نیٹوکمانڈرزبھی افغانستان کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کو بھی کہا جا رہا ہے ماضی کی غلطیوں سےسبق سیکھناچاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کی بیک گراؤنڈ بریفنگ

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا کہ 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ گذشتہ اجلاس 41 برس قبل 1981 میں ہوا تھا۔ اس کا فائدہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو ہوگا۔ یو این ڈی پی کے مطابق اگر فوری توجہ نہ کی گئی تو افغانستان کی47 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی جائے گی۔ وہاں خوراک کی کمی، غربت کے شدید خطرات ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوری طورپربائیڈن انتظامیہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ  ایسی صورتحال میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور فوری امدادی کارروائی کی جائے۔ ماہرین کے مطابق اگر فوری توجہ نہ دی گٰی تو یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوگا۔ گذشتہ 20 برس کی محنت ضائع ہو جائے گی۔ انسداد دہشت گردی کے لیے جو کچھ بھی کیا گیا وہ سب واپس پلٹ جانے گا۔ ایسی ابترصورتحال میں دہشت گرد تنظیمیں پھلتی پھولتی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ القائدہ اوردیگر دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ نمودارہونے کا خدشہ ہے۔ یہ صرف افغانستان اوراس کے ہمسایوں کو ہی نہیں دنیا کو متاثر کرے گا۔ اگر انفلکس آیا تو لوگوں کی جانیں ہی نہیں بلکہ ان کے روزگار بھی تباہ ہو جائیں گے۔ اس سے دنیا میں مہاجرین کا سیلاب آ جائے گا۔ براہ کرم آپ اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان نے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

تاریخ ہماری نقل و حرکت دیکھ رہی ہے

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دوحہ میں فریقین کے مابین مذاکرات کےلیے اپنا کردارادا کیا۔ پاکستان کابل میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے 24/7 بین لاقوامی برادری کی مدد کرتا رہا ہے۔ افغانستان پر ٹراٰئیکا پلس اجلاس اب چین میں ہوگا۔ ہمارے پاس تجارت، کاروبار،  سرمایہ کاری، اور دیگرمنصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب افغانستان میں حالات معتدل ہوجاٰئیں۔ اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنائے جانے اور پابندیوں کے لگائےجانے کا خطرہ موجود نہیں ہے۔ بہتر سمجھ سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ بہت سے ہم منصبوں کے شکرگزارہیں جنہوں نے ہماری بات سنی اور دعوت کو قبول کیا۔ ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔ تاہم یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے عالمی قیادت کو افغانستان کی سنجیدہ صورتحال کو دیکھنے اورسمجھنے کا موقع ملے گا۔ ہم نے اس اجلاس میں اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ پی فاؤ ممالک کے نمائندگان خصوصی کو بھی دعوت دی ہے۔ ہم نے اہم ممالک، بڑے ممالک اور دوست ممالک کو بھی دعوت دی ہے۔ امید ہے بین الاقوامی برادری ہماری بات پرکان دھرے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاریخ ہماری نقل و حرکت دیکھ رہی ہے۔ اگر ہم نے درست سمت میں قدم اٹھایا تو تاریخ اس کی گواہی دے گی۔ ہم افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر زوردیں گے۔ ترکی، ایران، ملائشیا سمیت دیگر ممالک یہاں موجود ہوں گے۔ امریکا نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ امریکا کے نماٰندہ خصوصی ٹام ویسٹ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر