Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکیب الحسن کی بارش کے پانی میں سلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

شکیب الحسن کی بارش کے پانی میں سلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بارش سے متاثرہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں بچوں کی طرح سلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو  رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکہ کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا اور پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا رکھے ہیں۔

تاہم کھیل کے دوسرے روز جب بارش کے باعث میچ ختم کیا گیا تو شکیب الحسن نے گراؤنڈ میں پچ کورز پر جمع پانی میں سلائیڈنگ کرتے ہوئے بچپن کی یاد تازہ کر دی۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکیب الحسن ننگے پاؤں بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور ایک لمبی چھلانگ لگا کر وکٹوں پر رکھے کوورز پر سلائیڈ کرتے ہوئے کافی دور تک چلے جاتے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شکیب الحسن کی ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس حرکت کی وجہ سے شکیب الحسن بخار اور سردی کی وجہ سے نیوزی  لینڈکے دورے سے باہر ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر