Advertisement
Advertisement
Advertisement

قدیم پینٹنگ میں خلائی مخلوق کی موجودگی کا اشارہ؟

Now Reading:

قدیم پینٹنگ میں خلائی مخلوق کی موجودگی کا اشارہ؟

سازشی نظریات کے حامل افراد کا کہنا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش سے منسوب ایک تاریخی پینٹنگ میں خلائی مخلوق کی موجودگی اور ان کے یقینی ہونے کا اشارہ موجود ہے۔

“میڈونا اینڈ چائلڈ وِد دی انفینٹ سینٹ جان” نامی ایک پینٹنگ آرٹ اور خلائی مخلوق پر یقین رکھنے والوں کے درمیان بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اٹلی کے شہر فلورنس میں موجود یہ پینٹنگ 16 ویں صدی کی ہے لیکن اس کا مصور نامعلوم ہے۔

پینٹنگ کے دائیں کونے میں موجود مبینہ اڑن طشتری

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پینٹنگ کے اوپری دائیں کونے میں آسمان پر اڑن طشتری دکھائی گئی ہے جس نے اس پینٹنگ کی پراسراریت میں اضافہ کردیا ہے۔

Advertisement

سازشی نظریات کے ماننے والوں کے خیال میں یہ پینٹنگ خلائی مخلوق کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اس پینٹنگ کو “یو ایف او آف میڈونا” کا نام دیا ہے۔

ویب سائٹ فلورنس انفرنو کے مطابق، کچھ آرٹ مورخین کا خیال ہے کہ مصور نے پینٹنگ میں نظر آنے والی اس کانٹے دار طشتری کے زریعے ایک فرشتے کو دکھایا ہے۔

This is the orb up close

کانٹے نما طشتری کی قریبی تصویر

یہ پہلا موقع نہیں کہ خلائی مخلوق پر یقنی رکھنے والوں نے کسی قدیم پینٹنگ میں ممکنہ ‘ایلین’ کی نشاندہی کی ہو۔

ایک اور مشہور مثال 1350 میں ایک نامعلوم فنکار کی طرف سے دیوار پر کی گئی مصوری ہے۔ جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانے کا منظر دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے دونوں اطراف  دو عجیب و غریب نظر آنے والی چیزیں مبینہ پائلٹس کے ساتھ آسمان پر اڑتی دکھائی گئی ہیں۔

Advertisement
The suspected 'spacecraft' can be seen in each upper corner of the painting

پینٹنگ کے اوپری کونوں پر موجود مشتبہ خلائی جہاز

یہ علامتیں کس چیز کی نمائندگی کرتی ہیں اس کی بہت سی وضاحتیں ہیں، لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ خلائی مخلوق کے جہاز ہیں۔

کچھ آرٹ مورخین کا اصرار ہے کہ تصویر میں موجود یہ دونوں عجیب و غریب اشکال سورج اور چاند کی نمائندگی کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر