
ایف بی آر کی کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن میں مزید 1 ماہ کی توسیع کردی گئی۔
ایف بی آر نے 31 دسمبر 2021 تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق یکم جنوری 2022 سے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ڈیجیٹیل پیمنٹ کا عمل شروع کیا جائے گا، ڈھائی لاکھ سے زیادہ کے اخراجات کی ادائیگی ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقے کو کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ یا آن لائن بینکنگ کے ذریعے اخراجات ظاہر کرنا ہوں گے، کاروباری طبقہ روایتی بنکاری کے ذریعے اخراجات ظاہر نہیں کرسکے گا۔
ایف بی آر نے بینکنگ ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے قوانین متعارف کئے، اس سے قبل ڈیجیٹل پیمنٹ کیلئے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر تھی، کاروباری برادری نے ٹیکس قوانین میں ترامیم پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔
کاروباری طبقے نے آرڈیننس کے ذریعے متعارف شرائط پر عملدرآمد کو مشکل قرار دیا تھا، کاروباری طبقے نے قوانین کو کاروبار کے نظام کو زمین بوس کرنے کے خدشات ظاہر کئے تھے، قانون میں کراس چیک کیلئے گنجائش پیدا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News