Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال کمانڈ ایریا رولز میں ردوبدل کی اصولی منظوری دے دی

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے کینال کمانڈ ایریا رولز میں ردوبدل کی اصولی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کینال کمانڈ ایریا رولز میں رد و بدل کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری آبپاشی نے بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ، سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے کی نہروں میں اضافی پانی کو استعمال میں لانے کیلئے بڑا اقدام لیا، بزدار حکومت نے 1873 کے کینال کمانڈ ایریا رولز تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

عثمان بزدار نے کینال کمانڈ ایریا رولز میں رد و بدل کی اصولی منظوری دے دی، ان کا کہنا تھا کہ نئے رولز کو کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 150 سالہ پرانے اور فرسودہ قوانین کو بدل کر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، کینال کمانڈ ایریا ایڈجسٹمنٹ رولز میں رد و بدل سے کاشتکاروں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نہروں کا اضافی پانی استعمال میں لائے جانے سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا، اضافی پانی کے حصول کیلئے ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں دی جاسکیں گی، پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں پر کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر