Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر بلوچستان

Now Reading:

گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

گورنر بلوچستان نے گوادر یونیورسٹی کا پہلا اکیڈمک سیشن کا افتتاح کیا، گورنر نے یونیورسٹی کے لوگو کا بھی افتتاح کردیا، وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الرزاق صابر نے گورنر کو  گوادر یونیورسٹی کے متعلق بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کیلئے 500 ایکڑ زمین مختص ہے، یونیورسٹی کی بلڈنگ کیلیئے 5331 ملین روپے کا پی سی ون ایچ ای سی کو بیجھا ہے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کو ایک بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے، یونیورسٹی میں 30 ڈپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرین سائنس سمیت تمام سبجیکٹس کا اجراہ کیا جائے گا، ساحلی اور پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے گوادر یونیورسٹی میں میرین سائنس سے متعلق سبجیکٹس لازمی ہیں، اعلیٰ تعلیمی ادارہ آپ کے شہر میں قائم ہو چکا ہے اسٹوڈنٹس کو تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔

Advertisement

   گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے،ناراض بلوچ قومی دارے میں شامل ہوکر ملک کی ترقی میں حصہ ڈالیں، تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام سے محرومیوں  کا خاتمہ ہوگا۔

گورنر نے یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔

تقریب میں وی سی گوادر یونیورسٹی،چیئرمین گوادر پورٹ موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مکران، ڈپٹی کمشنر، یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات میں موجود تھے۔

 تقریب میں ڈی جی، جی جی ڈی اے ، سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی، چمبر آف کامرس کے ارکان اور پی ٹی آئی کے علاقائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر