
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہےکہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے تعلقات کو متاثرنہیں کرے گا۔
تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، ہائی کمشنر سے ملاقات میں سیالکوٹ واقعہ پرتعزیت اورہمدردی کااظہارکیا ہے۔
وفد نے سیالکوٹ واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے شدید دکھ کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سری لنکا کے ہائی کمشنرموہن وجے وکراما نے کہا کہ ہم اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ افسوس ناک ہے تاہم پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے خوش ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا۔
اس سے قبل عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 26 گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
سری لنکن شہری کے قتل میں ملوث 26 گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
انسداد ہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے ملزمان کو دوبارہ 21 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران فاضل عدالت کی جج نے ملزم حسنین سے اس کی عمر کے با رے میں استفسار کیا تو ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس کی عمر 16 سال ہے۔
پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان سخت سیکیورٹی میں سیالکوٹ روانہ ہو گئے۔
اس سے قبل سانحہ سیالکوٹ پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر مثالی سزائیں ملنی چاہئیں ، پروسیکیوشن شواہد جمع کرکے بھرپور تیاری سے عدالت میں جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانا یقینی بنایا جائے ، سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News