Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک اور گوگل نے ایپل کے اہم پرائیویسی فیچر کو بائی پاس کردیا

Now Reading:

فیس بک اور گوگل نے ایپل کے اہم پرائیویسی فیچر کو بائی پاس کردیا

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میٹا، گوگل اور اسنیپ نے ایپل کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے اہم پرائیویسی فیچر کو ’بائی پاس‘ کردیا ہے۔

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ آپ اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر کسی چیز کے بارے میں سرچ کرتے ہیں اور پھر آپ کو اسی سے متعلق اشتہارات دکھائی دیتے ہیں۔  ہر وقت دکھائی دینے والے یہ اشتہارات بعض اوقات صارفین کو تنگ کردیتے ہیں۔ ان اشتہارات کی روک تھام اور استعمال کنندگان کے ڈیٹا کو اشتہاری کمپنیوں کی رسائی سے محفوظ رکھنے کے لیے رواں سال اکتوبر میں ایپل نے ’ ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرینسی‘ کے نام سے ایک فیچر متعارف کروایا تھا۔  جو کہ اپنی نجی معلومات اور دیگر ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے خواہش مند افراد کے لیے بہت مفید تھا۔

ایپل کی اس نئے پرائیویسی فیچر کی بدولت استعمال کنندگان اس بات کے اہل ہوگئے تھے کہ وہ انہیں ٹریک کرنے اور ان کی سرچ ہسٹری دیکھتے ہوئے اس سے متعلق اشتہارات دکھانے سے روک سکتے تھے۔

آئی فون کی پرائیویسی میں ہونے والی اس تبدیلی سے ایپل کا اپنا اشتہارات کا بزنس متاثر ہوا تھا۔ جب کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں میٹا( فیس بک کا پرانا نام)، اسنیپ اور گوگل وغیرہ ایپل کے اس فیچر سے خوش نہیں تھے، کیوں کہ اس کی وجہ سے ان کے ریونیو میں کمی واقع ہو رہی تھی۔

لیکن حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا، گوگل اور اسنیپ نے ایپل کی ’ ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرینسی‘ کو بائی پاس کرنے کا حل تلاش کر لیا ہے۔

Advertisement

گوگل، میٹا اور اسنیپ چیٹ کس طرح ایپل کے اہم پرائیویسی فیچر کو بائی پاس کر رہے ہیں؟

کسی زمانے میں بلیک بیری فونز کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو تقریبا ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا، لیکن اس کے بعد اب ایپل کے آئی فون، آئی پیڈ اور دیگر مصنوعات کی سیکیورٹی کو اس کی ہم عصر کمپنیوں میں کافی حد تک محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

 انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ ’ دی انفارمیشن‘ کے مطابق ایپ ڈیولپرز نے آئی او ایس کے اس پرائیویسی فیچر کا توڑ تلاش کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا کمپنیاں خصوصاً اسنیپ کی جانب سے استعمال کنندگان کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ’ ایڈوانسڈ کنورژنز‘ کا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے ، جس میں اسے مشتہر( اشتہارات دینے والا) ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے آئی فون کے استعمال کنندگان کی انفرادی سرگرمیوں پر مبنی تفصیلی رپورٹ مل جاتی ہے۔

اس ڈیٹا کی بنیاد پر اسنیپ کسی بھی اشتہار کی کار کردگی کی جانچ کرتا ہے چاہے استعمال کنندہ کی جانب سے ڈیٹا ٹریک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہو۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسنیپ ابھی تک ایپل صارفین کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مشتہرین کو اچھے نتائج دے رہا ہے۔

اسی طرح فیس بک اور گوگل بھی اسی نوعیت کا طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں جو ان کے خیال میں ایپل کی جانب سے وضع کردہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی نہیں ہے۔یہ دونوں کمپنیاں ڈیٹا کے حصول کے لیے ایک پیچیدہ ریاضیاتی ( میتھ میٹیکل) ماڈلنگ استعمال کر رہی ہیں جو استعمال کنندگان کی جانب سے کسی ایپ پر دیکھے جانے والے اشتہار کی بنیاد پر ردعمل کا تعین کرتا ہے۔

Advertisement

اب ٹیک کمپنیاں اپنی اشتہاری کمپین ( مہم) کی اثر پذیری جانچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہیں۔ جب کہ گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اس فیچر کو استعمال کرنے والے آئی او ایس استعمال کنندگان کی پرائیویسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور ایپل کے قواعد و ضوابط کو توڑے بغیر ڈیٹا حاصل کرتے ہیں۔

دوسری جانب ایپل کی ’ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرینسی‘ کے قواعد میں یہ بات واضح طور پر لکھی ہوئی ہے کہ ڈیولپرز نہ ہی کسی استعمال کنندہ کا ڈیٹا ٹریک کرسکتے ہیں اور نہ استعمال کنندہ اور ڈیوائس کے ڈیٹا کو کسی سے منسلک( لنک ) کر سکتے ہیں۔  تاہم ان قواعد میں کسی مخصوص لنک کے بارے میں وضح نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس کے تقریبا 80  فیصد استعمال کنندگان اپنے آئی فون میں کم از کم کسی ایک ایپ کو ٹریکنگ کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن اسنیپ، میٹا اور گوگل جیسے ڈیولپرز نے اس کا حل یہ نکال لیا ہے کہ وہ انہیں استعمال کنندگان کا ڈیٹا شیئر کر دیتے ہیں جسے بعد میں ان کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر