
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی راحت فتح علی خان کے سامنے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں جاری ہیں اور روز نئی نئی ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز بھی جنید صفدر کی بارات سے قبل ’’قوالی نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی مسحور کن آواز سے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔
راحت فتح علی خان کے بعد جنید صفدر بھی پیچھے نہ رہے اور انہیں کے سامنے ان کا ہی معروف گانا ’’میں تینوں سمجاواں کی‘‘ گا کر محفل لوٹ لی۔
جنید صفدر نے شرکاء سے خوب داد سمیٹی اور یہی نہیں خود راحت فتح علی خان بھی داد دیئے بغیر رہ نہ پائے۔
Junaid Safdar singing main tenu samjhawan ki. pic.twitter.com/ogJlVLeFRM
— Saboor Alii (@sabooralii) December 13, 2021
جنید صفدر کی راحت فتح علی خان کا گانا گانے کی ویڈیو خوب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیاجارہا ہے۔
واضح رہے (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News