Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ سیالکوٹ، 8 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Now Reading:

سانحہ سیالکوٹ، 8 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
سری لنکن

سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار 8 مرکزی ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دی۔

 پنجاب پولیس کی جانب سے  سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز کے ڈیٹا کی مدد سے ان  8 مرکزی ملزمان کو گرفتارگزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ان ملزمان میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں۔

پیشی کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Advertisement

عدالت میں پیشی کے بعد ملزمان سخت سیکیورٹی میں سیالکوٹ روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا تھا۔

پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا اور اسکے بعد لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے اور نعش پر ڈنڈے اور لاتیں مار کر آگ لگا دی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی؛ پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ
قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، ایک میجر شہید
سندھ پولیس کی خالی اسامیوں پر جسمانی ٹیسٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر