
ہائیکورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کیلئے ماتحت سیشن عدالت کو بھجوا دیا
عدالت نے وجیہ سواتی کیس میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون امریکی شہری وجہیہ سواتی اغوا اور قتل کیس میں پولیس نے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت پیش کردیا۔عدالت نے ملزمان رضوان حبیب ،حریت اللہ اور سلطان خان کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی۔
پولیس نےعدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سےآلہ قتل، لاش لکی مروت منتقل کرنے والی گاڑی برآمد کی ہے۔
ملزمان کا ریمانڈ سول جج طارق خان کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔ پولیس ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں لے کرواپس تھانہ سول لائنز روانہ ہوگئی۔
ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب میں جمع
پولیس ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے مقتولہ کی شناخت کے لئے لاش سے حاصل کیے گئے ڈی این اے سیمپل بھی فرانزک لیب جمع کروا دیے۔ لاش کے نمونوں کی میچنگ مقتولہ کی ایک بہن کے ڈی این اے نمونوں سے کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی این اے رپورٹ جلد حاصل کرنے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کے حکام سے سفارش بھی کردی گئی ہے۔ ڈی این اے رپورٹ ایک ہفتہ میں فراہم کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے میں امریکی سفارت خانہ کے دباؤ کے پیش نظرڈی این اے رپورٹ جلد حاصل کی جا رہی ہے۔ کیس کی نوعیت حساس ہونے کے باعث ڈی این اے رپورٹ جلد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ معمول کے مطابق ڈی این اے رپورٹ ایک ماہ کے بعد فراہم کی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ ملنے پرلاش کو امریکا منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News