مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو افواہ اور جھوٹا قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کی چوہدری پرویز الہیٰ نے تردید کردی ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کے انتقال کی سوشل میڈیا پر جھوٹی اور غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت حسین 15 روز پہلے اسپتال سے گھر آچکے ہیں اور وہ خیریت سے گھر پر ہیں لہذا ایسی خبروں سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
