
آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے احکامات پر پولیس ہیڈکوارٹر میں وی آئی پی کاؤنٹر ختم کردیا گیا ہے۔
پولیس ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران محمد احسن یونس نے کہا کہ ہر شہری ہمارے لئے وی آئی پی ہے، امراء و سفارشیوں کے لئے اب کوئی علیحدہ کاؤنٹر نہیں ہو گا۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اب تمام لوگ ایک ہی نظام کے ذریعے لائسنس حاصل کر سکیں گے، خواتین و بزرگ شہریوں کو سسٹم کے تحت ترجیح دی جائے گی۔
اُنہوں نے ہدایات کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی ٹریفک لائسنس کے حصول کے لئے سیکھنے کے وقت کی معیاد پوری کریں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری 42 دن کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ لائسنس امتحان کے لئے اہل ہوں گے۔
احسن یونس کا کہنا تھا کہ ون ونڈو ہال میں شہری قطار کا نظام اپنا کر اپنی باری کا انتظار کریں گے، بغیر کاغذات، غیرممنوعہ نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے تمام ترضروری اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News