اعظم سواتی
وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی جانب سے اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ٹو لاہور گریڈ 17کی آفیسر کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون آفیسر ذاتی استعمال میں چھ ملازمین سے ڈیوٹیاں لے رہی تھی، وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی نے خاتون افسر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
وزیرریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ ڈیوٹیز پر تعینات عملے کے 6 ملازمین کو بھی معطل کردیا گیا ہے کیونکہ ریلوے میں کرپٹ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ دو ریلوے ملازمین خاتون آفیسر کے والد کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمہ ریلوے سے ہرقسم کی کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملازم سابقہ ڈی ایم ای تھری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی ترکمانستان کے سفیر عطادجان مولوامو سے ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
