Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون

Now Reading:

کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون

کراچی: ویسٹ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ سمیت تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ ملزمہ و ملزمان سے 5 کلو 95 گرام چرس، 62 گرام آئس، 61 گرام ہیروئن اور 02 عدد ڈیجیٹل کانٹے (ترازو) برآمد کئے گئے۔

پہلی کارروائی میں ایس ایچ او پیرآباد نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات فروش سرغنہ پروین بی بی عرف آنٹی کو گرفتار کیا۔ ملزمہ سے 2 کلو 30 گرام چرس، 62 گرام آئس اور 61 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ملزمہ عادی جرائم پیشہ ور خاندان کی سرغنہ ہے اور اس خاندان کے خلاف تھانہ پیرآباد میں سنگین نوعیت کے 28 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ملزمہ کا ایک بھائی سردار خان قبل ازیں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہو چکا ہے۔ ملزمہ کے دو اہم کارندے ارشد عالم عرف جڑیا اور شیر محمد بھی ویسٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

Advertisement

ملزمہ کی فرار ساتھی (بہن) شمیم عرف آنٹی کی تلاش جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او سرجانی نے لیاری، سرجانی کے علاقے میں کارروائی کر کے ملزم فیضان ولد اشفاق کو گرفتار کیا۔

ملزم سے 2 کلو 50 گرام چرس، 2 عدد ڈیجیٹل کانٹے (ترازو) اور پیکنگ کا سامان برآمد کیا گیا۔

ملزم مطلوب منشیات فروش فرقان عرف چیکو کا کارندہ (بھائی) ہے۔

پولیس کی تیسری کارروائی ایس ایچ او پاکستان بازار نے سیکٹر 14C  قبرستان کے قریب کی اور ملزم اکرام عرف ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔ گرفتار ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

Advertisement

ملزمہ و ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی لئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر