Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون وائرس، جاپان میں مزید قرنطینہ مراکز کا قیام

Now Reading:

اومیکرون وائرس، جاپان میں مزید قرنطینہ مراکز کا قیام

جاپان نے ملک واپس لوٹنے والے اپنے شہریوں کی حفاظتی اقدامات کے تحت مزید قرنطینہ مراکز قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جاپان کے وزیر صحت نے کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون سے بچاؤ کے لئے جاپان واپس آنے والے اپنے شہریوں کے لئے 13 ہزار کمروں پر مشتمل مزید قرنطینہ سینٹرز کا انتظام کر لیا ہے۔

وزیر صحت گوتوشیگے یوگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے قائم قرنطینہ کمروں مزید 2 ہزار نئے کمروں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

جاپان کی حکومت نے وطن واپس لوٹنے والے اپنے شہریوں اور غیرملکی سے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ سینٹرز میں 3 سے 10 یوم تک لازمی قیام کریں تاکہ اس وبائی مرض کو ملک میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Advertisement

حکومت جاپان نے 3 سے 10 روز کی قرنطینہ کی لازمی رہائش کو جاپان آنے والے مسافروں کے بیرون ملک قیام اور خطے میں وائرس کی صورتحال سے منسلک کیا ہے۔

دوسری جانب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر تعطیلات کے دوران ملک لوٹنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے قرنطینہ مراکز میں رہائش کی گنجائش بھی کم پڑ سکتی ہے۔

وزیر صحت نے مقامی بلدیاتی اداروں کو اپنے علاقوں میں قائم قرنطینہ مراکز میں سہولتوں کی فراہمی اور گنجائش کو مزید بڑھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا کہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر