
وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ اداروں کی نجکاری گورنمنٹ کی معاشی اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کا جائزہ اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کی، وفاقی وزیر نجکاری کو مختلف اداروں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں جناح کنونشن سینٹر ایس ایم ای بینک، پاک ری انشورنس سمیت متعدد اداروں کی نجکاری کے متعلق گفتگو کی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ فنانس ڈویژن ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن بورڈ کی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم عمران خان کے آفس بھیجا جا چکا ہے، وزیر اعظم اور کابینہ سے بورڈ کی منظوری کے فوری بعد ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع کئے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کے اکاؤنٹس آڈٹ کیلئے فرم ہائر کی جا چکی ہے
ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی ریفرینس پرائس آپشنز سے متعلق سمری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں پیش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری گورنمنٹ کی معاشی اصلاحات کا اہم حصہ ہے، بروقت اور کامیاب نجکاری کیلئے ہرممکن کوشش جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News