
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس قرضوں کیلئے ملک کو گروی رکھا جارہا ہے۔
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زبان بندی کر کے معاشی خود مختاری بیچی جا رہی ہے، مدت ختم ہونے والے آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ ختم کر کے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑی جارہے ہیں، پاکستان کو مت بیچیں پاکستان پر رحم کریں، تین سال سے دوائی، گندم اور چینی والوں کو لوٹ مار کی اجازت دی گئی، 22 کروڑ عوام کی آواز اٹھا رہا ہوں میری آواز بند مت کریں، درخواست کرتا ہوں میری آواز بند نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ انڈیا کی حکومت آچکی ہے، پاکستان کی معاشی خود مختاری سرنڈر کرنا 1971 کے سرنڈر سے زیادہ خطرناک ہے، ساری قوم شرمسار ہو رہی ہے کہ آج ایوان میں کیا ہو رہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مدت ختم ہونے والے آرڈیننس کو رینیو نہیں کیا جاسکتا، آئی ایم ایف کے پاس قرضوں کیلئے ملک کو گروی رکھا جا رہا ہے، کہا گیا ہم ملک میں دودھ شہد کی ندیاں بہا دیں گے، عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسہ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ عوام آپ کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہے، آپ کی رولنگ آئین کی خلاف ورزی ہے، اسپیکر صاحب اس ایوان کے تقدس اور تکریم کا خیال کریں، یہ اسمبلی پاکستان کے معاشی سرنڈر کرنے کے حوالے سے یاد رکھی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کیا وزیر دفاع میرا منہ بند کرنا چاہتے ہیں؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News