بالی وڈ ڈانسر ملائیکہ اور اداکار ارجن کی ویڈیو وائرل
ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد کہا جارہا ہے کہ 2022 میں ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا شای کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ حال ہی میں مالدیپ سے ان کی کچھ تصاویر کو بھی دیکھا گیا جہاں انہوں نے کچھ دن چھٹیاں گزاریں۔ یار رہے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کی عمر میں 12 سال کا فرق ہے۔
بھارت کے مشہور نجومی پنڈت نے کہا ہے کہ دونوں 2022 تک شادی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارجن کپور جذباتی ساتھی تھے جب کہ ملائکہ اروڑا زیادہ پریکٹیکل تھیں۔
نجومی نے کہا کہ ان میں سے کوئی بھی کمزور دماغ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ابتدائی تنقید اور دیگر مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود ان کا رشتہ برقرار ہے۔
ایک حالیہ شو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ارجن کپور وہ آدمی تھے جو انہیں سب سے بہتر جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا اپنے موجودہ ساتھی کے بارے میں جانتا ہے۔
ملائکہ اروڑا نے کہا کہ وہ ایمانداری پر یقین رکھتی ہیں اور اپنے خاندان اور دوستوں کی وجہ سے آگے بڑھ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلاق کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں ہوتا لیکن یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ محبت کے بغیر شادی میں رہنا اتنا آسان نہیں جتنا نظر آتا ہے۔
واضح رہے بالی ووڈ فلم ساز ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے درمیان 18 سالوں سے قائم ازدواجی رشتہ 2017 میں اپنے اختتام کو پہنچا، دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ارباز سے علیحدگی کے بعد ملائکہ کو اکثر بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ دیکھا گیا۔
ملائکہ اور ارباز کے درمیان علیحدگی کی وجہ آج تک سامنے نہ آسکی لیکن بھارتی میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ ملائکہ اور ارباز خان کی طلاق کے پیچھے بھی ارجن کپور ہی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
