
سائنس دانوں نے بحرالکاہل کی ہزاروں فٹ گہرائی سے نایاب مچھلی دریافت کی ہے۔
سائنس دانوں نے اس مچھلی کو دو ہزار سے ڈھائی ہزار فٹ کی گہرائی سے دریافت کیا ہے جہاں پر سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی۔
اس مچھلی کو اپنی ان ہی عجیب و غریب آنکھوں کی وجہ سے بیرل آئی فش کہا جاتا ہے۔
ایسی مچھلیوں کے سر کے پچھلے حصے میں آنکھیں ہوتی ہیں جو اس کے شفاف سر میں رکھی ہوئی ہوتی ہیں آنکھوں کے ساتھ ہی ان کے سونگھنے والے غدود بھی ہوتے ہیں جن سے یہ ناک کا کام لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مچھلیاں بحیرہ بیرنگ سے لے کر جاپان اور کیلیفورنیا کے سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News