
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تین سالوں سے بزدار حکومت بجٹ، بجٹ کھیل رہی ہے لیکن وہ بجٹ کہیں لگ نہیں رہا۔
ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے شہباز شریف نے سب سے پہلے بجٹ کا 40 فیصد مقرر کیا، شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیاں ختم کی، عثمان بزدار محرومیوں کا باعث بن رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے لیکن لاہور آکر جنوبی پنجاب کو بھول گئے، عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب صرف تونسہ کو سمجھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد جنوبی پنجاب محاذ اور جنوبی پنجاب صوبے کا دعویٰ کرنے والے بھی غائب ہوگئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تین سالوں سے بزدار حکومت بجٹ ،بجٹ کھیل رہی ہے لیکن وہ بجٹ کہیں لگ نہیں رہا، عثمان بزدار کی 21 یونیورسٹیاں کیا خلاء میں بنی ہیں جو ہمیں نظر نہیں آ رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں بزدار حکومت ایک بھی نیا کالج یا سکول نہیں بنایا، پنجاب حکومت ہر بجٹ میں 9 نئے ہسپتال بنانے کے اعلانات کر رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گراﺅنڈ میں ان سب منصوبوں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، پی ٹی آئی کی سیاسی دکان صرف جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 16 جامعات کی منظوری دی ، وزیر اعظم کے خواب پورے ہوں گے، ہم نے ترقیاتی بجٹ بڑھا کر 645 ارب کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News