
کمرکا درد! اصل وجہ کیا ہے؟ آج کل ہر دوسرا شخص کمر میں درد کی شکایت کرتا نظر آتا ہے، اوراگر یہ طویل عرصے تک رہے اور علاج نہ کیا جائے تو معذوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ کمر کے درد میں آرام کرنے یا پھر چند گھریلوں ٹوٹکوں کی مدد سے بھی کافی افاقہ ہوجاتا ہے۔ لیکن جب یہ تمام حربے بے سود ثابت ہو تو جان لیں کہ یہ کسی سنگین بیماری کی جانب اشارہ ہے۔
علامات
کمر کی نچلی جانب درد ہونا، ٹیسیں اٹھنا، کمر کا درد پیر تک جانا، چلنے پھرنے، جھکنے، زیادہ دیر تک کھڑے رہنے اور وزن اٹھانے میں درد کا ناقابل برداشت ہوجانا اور لیٹنے پر درد میں کمی ہونا شامل ہیں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کیا جائے
کمر کا درد آرام کرنے پر بھی کئی ہفتوں تک بر قرار رہے، درد کمر سے پیروں تک پھیل جائے، کمزوری ہونے لگے یا کسی بھی ایک پیرمیں اکڑن پیدا ہواور وزن میں تیزی سے کمی ہونے لگے تو ضرور اپنے معالج سے رابطہ کریں اگر خدانخواستہ اس کے ساتھ مثانے میں بھی تکلیف ہو، تیز بخار رہنے لگے یا آپ فرش پر گر گئے تو ایسی صورت میں وقت ضائع کیے بغیر ہسپتال کا رخ کریں۔
درد کی وجہ
فرش پرسلپ ہونے یا وزن اٹھانے کی وجہ سے ہونے والا درد جو چھ ہفتوں تک رہے ایکیوٹ کہلاتا ہے جبکہ چھ مہینے سے زیادہ رہنے والا درد کرونک یعنی دائمی کہاجاتاہے۔
اگرآپ کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ جس میں وزن اٹھانا روز کا معمول ہے یا پھر اچانک ایسی حرکت جس سے کمر کے پٹھوں میں کھچائو پیدا ہوجس سے ریڑھ کی ہڈی متاثرہو، ریڑھ کی ہڈیوں کے درمیان ایک ڈسک ہوتی ہے جس میں نرم مادہ موجود ہوتا جو کہ دومہروں کے درمیان کشن کا کام دیتی ہے یہ کسی بھی وجہ سے ٹوٹ سکتی ہے اگر یہ ٹو ٹ جائے یا اپنی جگہ چھوڑدے اس طرح یہ اعصاب کو متاثر کرنے کے ساتھ کمر میں شدید درد کی وجہ بنتی ہے۔ بڑھتی عمر میں ہڈیوں کی کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں ہڈیوں کا سکڑنا، ریڑھ کی ہڈی کا مڑنا جبکہ اوسٹیوپروسیس بھی درد کی ایک بڑی وجہ ہے۔
کون زیادہ متاثر ہوسکتا ہے
کمر کا درد کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے، لیکن کچھ عوامل ایسے ہیں جسے اس درد کی بڑی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
اس میں سب سے پہلے ڈھلتی عمر، اگر عمر تیس سال سے زیادہ ہے توآپ اس کا شکار آسانی سے ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ جسمانی سرگرمیاں جیسے کم چلنا، ورزش نہ کرنا، وزن کا زیادہ ہونا، مختلف امراض جیسے ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی بیماری، غلط انداز میں وزن اٹھانا، ذہنی بیماریاں جیسے ڈپریشن اور اسٹریس اور نشہ قابل ذکر ہے۔
کیسے بچا جاسکتا ہے
کمر کے درد سے نہ صرف بچا جا سکتا ہے بلکہ کچھ عادات کو اپنا کر اس سے نجات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ورزش کو اپنا معمول بنا لیں جیسے رسی کودنا، واک کرنا، تیراکی اس ضمن میں بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔ کمر میں درد کی صورت میں فزیوتھراپی درد کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اس کےلیے کسی ماہر فزیشن سے رابطہ کریں، وزن کوبڑھنے نہ دیں ہر قسم کے نشہ سے دور رہیں، کھڑے ہونے، بیٹھنے اور وزن اٹھانے کے لیے بہتر انداز اپنائیں جو کمر کے درد کا باعث نہ بنے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News