محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی 34 کیسز رپورٹ ہوئے ، سندھ میں دسمبر میں اب تک ڈینگی کے 95 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ضلع شرقی سے 24، ضلع وسطی سے 21، ضلع کورنگی سے 12، ضلع جنوب سے 8، ضلع ملیر سے 6 اور ضلع غربی سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال سندھ میں جنوری تا اکتوبر 3840 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ نومبر میں ڈینگی کے 1865 کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک 5800 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں اب تک ڈینگی کے باعث 23 اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
