تھرپارکر تحصیل ڈاہلی میں مویشوں میں خطرناک بیماریاں پھیل گئیں جس سے ایک ہی دن میں 20سے زائد مویشی مرگئے۔
مویشیوں میں خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ سے ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ ، بکریاں ، گائے اور دیگرجانور موت کا شکار ہوئے جبکہ سینکڑوں بیمار ہیں۔
علاقہ مکینوں نے مویشیوں کی ہلاکت کے خلاف بھر پور احتجاج بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تھرپارکر میں جانوروں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں جس سے جانور بڑی تعداد میں مررہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے شکوہ کیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک منظرعام سے غائب ہے ، بار بار اطلاع کرنے کے باوجود وہ مویشوں کو ویکسین نہیں لگاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ذریعہ معاش مال مویشیوں پر ہوتا ہے، اس بار بیماریوں کے باعث روزانہ پانچ ، چھ بھیڑ ، بکریاں مرجاتی ہیں جس سے ہمارا کافی نقصان ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
