Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں ہائی وے پر پل گرنے سے 4 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Now Reading:

چین میں ہائی وے پر پل گرنے سے 4 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
پل

پل

چین میں ہائی وے پر پل گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی میں ہانگشی کے مقام پر ایکسپریس وے پر تعمیر کردہ پل تقریباً 4 بجے کے قریب ایک سائیڈ سے ٹوٹ کر روڈ پر گرگیا جس کے نتیجے میں 4 لوگ ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

چین کے حکام کے مطابق ہائی وے پر تعمیر کردہ پل 1640 فٹ یعنی 500 میٹر کی بلندی سے ٹوٹ کر نیچے گرا تاہم اب تک پل گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جب کہ حادثے کے وقت وہاں تعمیراتی کام بھی جاری تھا جس کے نتیجے میں کچھ مزدوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

صوبائی ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پل کے اوپر 3 ٹریک اور ایک موٹر کار موجود تھی جو پل کے ساتھ نیچے آگرے اور کار تقریباً تباہ ہوچکی ہے جب کہ حادثے کے بعد ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ہرممکن کوشش کررہے ہیں کہ ایکسپریس وے کو جلد سے جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے ۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پل پر گزرنے والے ٹرک کا وزن بہت زیادہ تھا جسے وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں تھی جب کہ 198 ٹن وزنی ٹرک پل گرنے سے دو ٹکرے ہوگیا۔

واضح رہے یہ پل 11 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا، حادثے کے بعد ٹرانسپورٹ حکام بھی جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں اور اپنے طور پر حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر