Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلفر سے بھرے پیاز کے رس سے حسن کو مزید بڑھائیں

Now Reading:

سلفر سے بھرے پیاز کے رس سے حسن کو مزید بڑھائیں

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں، اسی طرح اس کا رس بھی اپنے اندر ایسے خواص رکھتا ہے جو جلد اور بالوں کی صحت کے لئے اہم تصور کئے جاتے ہیں۔

جلد کے لئے

پیاز کا رس جلد کے کئی مسائل اور اسے صحت مند رکھنے میں بہترین تصور کیا جاتا ہے،یہ چہرے کے نشانات دور کرنے اور اس کی چمک بڑھانے کے لئے بہت مفید ہے۔ پیاز کے رس میں وٹامن اے،سی اور ای جیسے انٹی آکسیڈینٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں۔جاتے ہیں پیاز کے رس کو کس طرح جلد پر استعمال کیا جائے تاکہ یہ صحت مند رہے۔

رنگت نکھارنے کے لئے

اگر آ پ کا چہرہ اپنی شادابی کھو بیٹھا ہے تو آپ دل چھوٹا نہ کریں،ایک پیاز کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں پھر کسی کپڑے سے چھان کر اس کا عرق نکال لیں،اب اسے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں،اسے روز استعمال کریں۔یہ جلد پر مہاسوں اور سیاہی کو صاف کر کے رنگت نکھارے گا،اور ساتھ ہی جھریوں کو بھی دور کر دے گا۔

Advertisement

بالوں کے لئے

پیاز کا رس بالوں کے لئے بے حد مفید ہے کیو نکہ اس میں سلفر کا فی مقدار میں پایا جاتا ہے یہ مختلف انزائمز اور پروٹین کی پیداوار کے لئے بہت ضروری ہے بال کیراٹین سے بنے ہو تے ہیں اور کیراٹین کا اہم جز سلفر بھی ہے اسی بنا پر پیاز کا رس بالوں کی نشوونماکے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

پیاز کے رس کے لئے دو درمیانے سائز کی پیاز لے کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کر لیں اور کسی کپڑے سے چھان کراس کا رس نکال لیں۔

کچھ لوگوں میں پیاز کا رس براہ راست سر میں لگانے سے خارش یا جلن ہو سکتی ہے اس لئے اسے کسی تیل یا ایلوویرہ جیل کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔

 اس طرح نہ صرف اس کی افادیت میں اضافہ ہوگا بلکہ سر کی جلد جلن اور خارش جیسی کیفیات سے بھی محفوظ رہے گی،پیاز کی بو کو دور کرنے کے لئے اس میں کسی خوشبو دار تیل کے چند قطرے شامل کیے جاسکتے ہیں اس طرح بو سے پاک بہترین مکسچر تیار ہو جائے گا۔

پیاز اور انڈہ

Advertisement

ایک کھانے کا چمچ پیاز کا رس اور ایک انڈہ ملا کر اچھی طرح پیسٹ تیار کریں،اسے سر میں لگا ئیں اور بیس سے تیس منٹ بعد شیمپو لگاکر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اسے ہفتے میں ایک سے دو بار استعمال کریں اگر اس کی بو آپ کو ناگوار لگتی ہے تو اس میں کسی خوشبو دار تیل کے چند قطرے شامل کر سکتے ہیں۔اس ماسک میں موجود انڈہ بالوں کو ضروری غذائیت فراہم کرے گا جبکہ پیاز کا رس اس کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر