بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کراچی کے دو اضلاع میں بھاری مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔
سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ضلع وسطی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ، بندھانی کالونی میں اور نارتھ ناظم آباد میں علامہ رشید روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں جمشید ڈویژن کے علاقے جیکب لائن اور تاج کمپلیکس کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، آپریشن میں فٹ بال پر بنائی گئی کچی پکی دکانوں کو اور دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے، سیڑھیوں ،دیواریں ،سن شیڈ کو مسمار کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ہوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کر لی گئیں۔
بشیر صدیقی نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس کے ایس ایچ او ٹریفک پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور پولیس کی بھاری نفری آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھے۔
محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
